23 ستمبر 2014 - 15:34
 صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں نے اپنی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں نے اپنی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند ان فلسطینی قیدیوں نے، کہ جنھیں سنہ دو ہزار گیارہ میں صیہونی فوجی قیدی گلعاد شالیت کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے تناظر میں رہا کیا گیا تھا، مگر صیہونی حکومت نے دوبارہ گرفتار کرکے جیل میں بند کردیا، آج سے اپنی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اس بھوک ہڑتال کا مقصد، اس بات پر تاکید کرنا ہے کہ فلسطینی مذاکرات کار، قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں ان قیدیوں کی رہائی کے مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے اس سلسلے میں راہ ہموار کریں۔ واضح رہے کہ قاہرہ میں مصر کی ثالثی سے صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان بالواسطہ طور پر مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲